گھر کے اندر ذکر اہل بیتؑ کی مجلس عزا منعقد کرنے پر بانی مجلس پر مقدمہ درج، حکومت کی شیعہ دشمنی کا نیا مظہر

20 جون, 2026 11:59

شیعیت نیوز : سرگودھا: پنجاب کے ضلع سرگودھا میں حکومت کی شیعہ دشمنی کا ایک اور شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ گھر کے اندر (ذکر اہل بیتؑ) مجلس عزا منعقد کروانے پر بانی مجلس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پاکستان مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس 1960-16 کے تحت درج اس مقدمے میں بانی مجلس پر گھر میں عزاداری کے انعقاد کا الزام لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حضرت علیؑ نے نخلستانِ ایمان کی آبیاری کی، عدل و انصاف کی شمع روشن کی، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی

عزاداروں کا کہنا ہے کہ پہلے حکومت بازاروں اور شہروں میں عزاداری پر اعتراض کرتی تھی اور کہا جاتا تھا کہ اپنی عبادت گاہوں میں جا کر عبادت کرو، اب گھروں میں بھی مجلس عزا منعقد کرنے پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ یہ واضح طور پر شیعہ دشمنی اور عزاداری کے تقدس پر حملہ ہے۔

1:29 شام جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔