حضرت علیؑ نے نخلستانِ ایمان کی آبیاری کی، عدل و انصاف کی شمع روشن کی، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی

20 جون, 2026 11:21

شیعیت نیوز : پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عشرۂ محرم کی تیسری مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے مولائے کائنات، امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کس طرح آپؑ نے نخلستان ایمان کی آبیاری کی، عدل و انصاف کی شمع روشن کی اور علم و حکمت کے دروازے کھول دیئے۔

یہ بھی پڑھیں : عزائے امام حسینؑ شعائر اللہ میں ہے، کربلا سے زیادہ صبر و شکر کہیں نہیں، مولانا سید کلب جواد نقوی

انہوں نے حضرت علیؑ کی شجاعت، زہد، عبادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی غریبوں اور یتیموں سے بے پناہ محبت کرتے تھے، آخر وصیت میں مولا علی نے یتیموں کا خیال رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح حضرت بی بی فاطمہؑ کی حیاء، عفت، شوہرداری، اولاد کی تربیت اور عبادت الٰہی کی مثال دنیا نہیں ملتی۔ لہٰذا یہی وہ خاندان ہے جس کے فرزند حسین ابن علیؑ نے اپنے دادا کے دین کی حفاظت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا، حسینؑ: وہ پھول جو علیؑ و فاطمہؑ کی دسترس میں کھلا اور جنت کی خوشبو بن گیا۔

12:29 شام جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔