محرم کا پہلا اور سب سے عظیم درس یہ ہے کہ امام حسینؑ نے اپنے تمام اہل خانہ کو راہ حق میں قربان کیا، شہید رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ
شیعیت نیوز : محرم کا پہلا اور سب سے عظیم درس یہ ہے کہ اس نے یہ حقیقت آشکار کر دی کہ امام حسین بن علیؑ جیسی بلند مرتبہ اور عظیم الشان شخصیت اپنے بیٹوں، بیٹیوں، خواتین، ناموس الٰہی اور حرم رسول اکرمؐ، سب کو اپنے ساتھ مقتل گاہ لے کر آئیں۔
یہ بھی پڑھیں : گھر کے اندر ذکر اہل بیتؑ کی مجلس عزا منعقد کرنے پر بانی مجلس پر مقدمہ درج، حکومت کی شیعہ دشمنی کا نیا مظہر
یہ ایسا درس ہے جو خدا اور اسلام پر ایمان رکھنے والے ہر مومن انسان کو اس کی ذمہ داری سے آگاہ کرتا ہے کہ جہاں اسلام کے دفاع کی بات ہو، وہاں عزیز ترین جانوں و شخصیات کو بھی راہ حق میں قربانی دینے کے لیے آمادہ رہنا چاہیے۔







