وزیر داخلہ محسن نقوی مشہد مقدس پہنچ گئے، حرم امام رضاؑ میں قیام، ایران-امریکہ مذاکرات میں سفارتی سرگرمیاں جاری

20 جون, 2026 12:10

شیعیت نیوز : وزیر داخلہ محسن نقوی آج بروز ہفتہ ایران کے شہر مشہد مقدسہ پہنچ گئے۔ ان کا استقبال گورنر خراسان رضوی غلامحسین مظفری نے شہید ہاشمی نژاد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ امین شہیدی پر پنجاب میں پابندی شرمناک عمل ہے: حکومت فوری واپس لے، ترجمان آئی ایس او پاکستان

یہ وزیر داخلہ کا ایران کا دورہ حالیہ ہفتوں میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکراتی عمل کے سلسلے میں سفارتی سرگرمیوں، ثالثی کا حصہ ہے۔ اس سفر کے دوران انہوں نے حرم امام رضا علیہ السلام میں ایک مختصر قیام بھی کیا۔

دوسری جانب پاکستان اور سعودی عرب نے ایران-امریکہ مذاکرات کو کمزور نہ کرنے پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلیفونک گفتگو میں سفارتی راستے کو جاری رکھنے اور امن کے عمل میں خلل ڈالنے والی کسی بھی کوشش کے خلاف چوکنا رہنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

2:51 شام جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔