مشرق وسطی

بحرین: عوام پرامن مظاہرے جاری رکھیں

بحرین کی جمعیت الوفاق اسلامی کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے بحرینی عوام سے کہا ہے کہ وہ پرامن مظاہرے جاری رکھیں۔
سحر عالمی نیٹ ورک نے العہد ویب سائٹ کے حوالے سے خبردی ہے کہ بحرین کی جمعیت الوفاق اسلامی کے سربراہ نے اپنے وکلاء صفائی کے ساتھ جیل میں ہونے والی ملاقات میں کہا ہے کہ بحرینی عوام اپنے پرامن مظاہرے جاری رکھیں۔ یہ بات شیخ علی سلمان کے ایک وکیل صفائی عبداللہ الشملاوی نے بتائی ہے۔ شیخ علی سلمان کو آل خلیفہ کے کارندوں نے گذشتہ سال اٹھائیس دسمبر کو حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش اور عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے جیسے بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button