خلیجی ممالک سے تعلقات انتہائی اہم، باہمی اعتماد اور تعمیری تعاون کے لیے پرعزم ہیں، ایران

26 اپریل, 2026 12:33

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے خطے میں باہمی اعتماد اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے اور تعمیری تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کی 50 منٹ طویل گرمجوش ٹیلی فونک گفتگو، خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ عزم

ترجمان کے مطابق ایران خطے میں استحکام اور تعاون کے فروغ کو اپنی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ سمجھتا ہے اور اسی مقصد کے تحت سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔

2:12 شام اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔