سپاہ پاسداران فضائیہ کمانڈر کا سخت پیغام: دشمن کی کسی بھی کارروائی کا جواب طویل اور دردناک حملوں سے دیں گے
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فضائیہ کے کمانڈر سردار سید مجید موسوی نے دشمن کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دشمن کی کسی بھی کارروائی — چاہے وہ ضربی اور مختصر ہی کیوں نہ ہو — کا جواب اللہ کے فضل سے طویل، وسیع اور دردناک حملوں سے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے مشترکہ جاسوسی نیٹ ورک کو پکڑ لیا: بڑا اطلاعاتی دھچکا
سردار موسوی نے کہا: "تم نے خطے میں اپنے کاغذی اڈوں کا انجام دیکھ لیا ہے؛ اب ہم تمہارے بحری جہاز بھی دیکھ لیں گے۔”
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور موثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔







