ٹرمپ کا ‘عرب تاوان’ پلان: "تیل والے ممالک کو اس جنگ کی قیمت چکانی ہوگی!”

17 اپریل, 2026 11:34

شیعیت نیوز : ٹرمپ کا ‘عرب تاوان’ پلان: "تیل والے ممالک کو اس جنگ کی قیمت چکانی ہوگی!”

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں دو ٹوک کہا ہے کہ عرب ممالک کو اس جنگ کی "شراکت داری” (Contribution) ضرور کرنی چاہیے۔ ان کے اس بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ امریکہ اب مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی اور اسرائیل کے دفاع کا پورا خرچہ عرب ریاستوں کی جیبوں سے نکالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا چہلمِ شہید رہبر پر خطاب: “استعمار اپنی تمام تر قوت کے باوجود شکست سے دوچار ہو چکا ہے”

ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ایک "سیکیورٹی انوائس” بھیجی ہے جس میں 100 ارب ڈالر کے وار فنڈ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اگر رقم نہ ملی تو دفاعی معاہدوں کو ختم کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

ٹرمپ کے لیے مشرق وسطیٰ ایک کاروباری ڈیل بن چکا ہے۔ وہ عربوں کے ڈالروں سے اسرائیل کو بچانا اور امریکی معیشت کو سہارا دینا چاہتا ہے، چاہے اس کے بدلے پورے خطے کا امن داؤ پر لگ جائے۔

1:00 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔