دنیا

پاکستان کو غلط فیصلوں کے نتائج بھگتنا پڑ رہے ہیں,سعیدہ وارثی

شیعت نیوز:پاکستانی نژاد برطانوی سابق وزیر سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ کچھ سال قبل پاکستان نے ایسے غلط فیصلے کیے جس کے نتائج آج بھگتنے پڑ رہے ہیں۔دہشتگردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی مگر اب یہ جنگ ہماری بن چکی ہے ۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی سابق وزیر سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ کچھ سال قبل پاکستان نے ایسے غلط فیصلے کیے جس کے نتائج آج بھگتنے پڑ رہے ہیں۔دہشتگردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی مگر اب یہ جنگ ہماری بن چکی ہے ۔ پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبا کے زیر اہتمام اساتذہ اور طلباء و طالبات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں ہم دے رہے ہیں۔ کچھ سال قبل پاکستان نے ایسے غلط فیصلے کیے جس کے نتائج آج بھگتنے پڑ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اس میں برطانوی حکومت کی بھرپور مدد مل سکتی ہے۔ پاکستان کو ایسی خارجہ پالیسی اپنانی چاہیے جوعوام کے مفاد میں ہو۔ سیاست دان جب فیصلے کریں تو انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ انھیں کس بات کا مینڈیٹ ملا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button