مشرق وسطی

یمن: انصار اللہ کا خوف امریکا کے بعد برطانیہ بھی سفارت خانہ بند کرکے فرار

شیعت نیوز:یمن میں تحریک انصار اللہ کے مکمل کنٹرول کے باعث امریکا کے بعد برطانیہ نے اپنا سفارتخانہ بند کردیا۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ یمن میں ملک کے صدر مستعفی ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے یمن میں برطانیہ سفارت خانہ بند کیا جارہا ہے۔ یمن کی صورت حال کا حل تلاش کرنے کے لیے اقوام متحدہ نے مذاکرات کی کوششیں شروع کردی ہیں اور برطانیہ اِن کوششوں کی حمایت اور خیر مقدم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا پر شیعہ حوثی قبائل کی تحریک انصار اللہ نے شافعی مسلک کی حمایت سے ملک میں مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے جس نے ملک کے سربراہ کے طور پر اپنا نمائدہ مقرر کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button