مشرق وسطی

یمن: جمال بن عمر غیرملکی ایجنڈے پرعمل پیرا

تحریک انصاراللہ کے سینئر رہنما ضیف الشامی نے یمن میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جمال بن عمر کی کارکردگی پر تنقید کی ہے-
المنارٹی وی کی رپورٹ کےمطابق تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن ضیف الشامی نے کہا کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ، علاقے کے بعض ممالک صنعا کے خلاف سازش کررہے ہیں- انہوں نے کہا کہ یمن میں اقوام متحدہ کے نمائندے جمال بن عمر جانبداری سے کام لے رہے ہیں- ضیف الشامی نے کہا کہ جمال بن عمر درحقیقت علاقے کے بعض ممالک اور یمن کے داخلی سیاسی دھڑوں کا ساتھ دے رہے ہیں- ضیف الشامی کا کہنا تھا کہ یمن میں سیاسی خلا، بعض بیرونی طاقتون اور ان کے داخلی ایجنٹوں کی سازش ہے، انہوں نے کہا کہ صدر منصورہادی اور وزیراعظم خالدبحاح کا استعفی، جمال بن عمر کے یمن آنے کے بعد سامنے آیا ہے- ضیف الشامی نے کہا کہ یمن کے حالات، بعض فریقوں کی جانب سے عوام کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں انجام دینے سے اجتناب کا نتیجہ ہیں اور اسی وجہ سے یمن کے عوام خود آگے بڑھے اور اپنے انقلاب سے داخلی اور بیرونی سازشوں کو ناکا بنا دیا- یمن کی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے کہا کہ اس وقت یمن میں جوکچھ ہو رہا ہے وہ سیاسی واقعات سے زيادہ میڈیاوار ہے- ضیف الشامی نے ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا کہ وہ یمنی گروہوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو براہ راست نشرکریں تاکہ سب پر واضح ہوجائے کہ ان مذاکرات میں کون لوگ، روکاوٹ کھڑی کررہے ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button