پاکستان

علامہ ناصرعباس جعفری کا دورہ لبنان ، شہدائے حزب اللہ کی قبور پر حاضری ، مجلس ترحیم میں شرکت

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل حجتہ السلام علامہ ناصرعباس جعفری ان دونوں دورہ لبنان پرہیں ، جہاں انہوں نے شہدائے قنیطرہ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع میں شرکت کی جس سے قائد مقاومت حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل حجتہ السلام سید حسن نصر اللہ نے خصوصی خطاب کیا، جب کہ اعلیٰ حکومتی وسیاسی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی، بعد ازاں علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کے ہمراہ بہشت شہداء میں شہدائے حزب اللہ بالخصوص شہید جہاد عماد مغنیہ کی قبر مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button