ایرانی میزائل حملہ: سپاہ پاسداران نے امریکی جارح فضائی اڈے کو نشانہ بنایا
شیعیت نیوز : آج صبح امریکی جارح فوج کے بندر عباس ہوائی اڈے کے کنارے ایک مقام پر فضائی میزائلوں سے حملے کے جواب میں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جارحیت کے منبع امریکی فضائی اڈے کو صبح 4:50 بجے کامیابی سے نشانہ بنا دیا۔
سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ یہ کارروائی "پس جو کوئی تم پر زیادتی کرے، تم بھی اسی طرح اس پر زیادتی کرو جیسے اس نے تم پر کی” کے قرآنی حکم پر عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کی بحریہ نے 24 گھنٹوں میں 25 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے کامیابی سے گزارے
بیان میں تاکید کی گئی کہ یہ جواب ایک سنگین انتباہ ہے تاکہ دشمن جان لے کہ زیادتی کبھی بے جواب نہیں رہتی۔ اگر دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو ایرانی جواب مزید قاطع اور شدید ہوگا۔
سپاہ پاسداران نے واضح کیا کہ نصرت اور عزت صرف حکمت والے اللہ کی طرف سے ہے۔







