حزب اللہ کا شہید کمانڈر محمد اودہ ابو عمرو کی شہادت پر حماس اور فلسطینی عوام سے تعزیت و مبارکباد
شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان نے حماس تحریک کی قیادت، شہید ایز الدین القسام بریگیڈز اور فلسطینی عوام کو کمانڈر محمد اودہ "ابو عمرو” کی شہادت پر مخلصانہ تعزیت اور مبارکبادیں پیش کی ہیں۔
حزب اللہ نے بیان میں کہا کہ شہید کمانڈر محمد اودہ ابو عمرو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فلسطین میں مزاحمت کا شعلہ روشن کیا۔ انہوں نے اپنی قربانیوں، صبر اور اخلاص سے جنگجوؤں اور رہنماؤں کی ایک نئی نسل تیار کی جو عزت، قداست اور زمین کی آزادی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کی بحریہ نے 24 گھنٹوں میں 25 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے کامیابی سے گزارے
حزب اللہ نے تاکید کی کہ صہیونی دشمن کی جانب سے مزاحمت کے رہنماؤں اور جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کی ہر کوشش ناکام ہو جائے گی۔ جب تک قبضہ، جارحیت اور ناانصافی جاری رہے گی، مزاحمت کا پرچم بلند رہے گا۔
تنظیم نے فلسطینی عوام اور ان کی بہادرانہ مزاحمت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ، جس نے اپنے اعزاز اور وقار کے لیے دسیوں ہزار شہداء پیش کیے ہیں، کبھی شکست نہیں کھائے گا اور نہ ہی ہتھیار ڈالے گا۔ شہداء کی قربانی سے مزاحمتی جنگجوؤں کا عزم مزید مضبوط ہوگا۔







