بندرعباس میں دھماکے کی آواز سنی گئی، لیکن تباہی یا دھماکے کا کوئی نشان نہیں ملا، صداوسیما کے نامہ نگار
شیعیت نیوز : بندرعباس میں آج صبح دھماکے جیسی آواز سننے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم علاقے میں کسی قسم کی تباہی یا دھماکے کا کوئی نشان نہیں دیکھا گیا۔
صداوسیما (ایرانی ٹیلی ویژن) کے نامہ نگار نے براہ راست رپورٹ میں بتایا کہ آواز سننے کے باوجود شہر میں کوئی بڑا واقعہ یا نقصان نظر نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائل حملہ: سپاہ پاسداران نے امریکی جارح فضائی اڈے کو نشانہ بنایا
کچھ مقامی افراد نے دھماکے جیسی آواز سنی، تاہم روئٹرز کی امریکی ذرائع کے حوالے سے دی گئی خبر کے باوجود اب تک کسی سرکاری اہلکار یا ادارے نے اس آواز کے ماخذ کی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی سرکاری بیان جاری کیا گیا ہے۔







