اپنے حقوق سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے، قالیباف کا فیلڈ مارشل سے ملاقات میں دوٹوک موقف

23 مئی, 2026 18:58

شیعیت نیوز : پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہفتے کے روز تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمد باقر قالیباف نے حالیہ جنگ اور مذاکرات کے دوران پاکستانی حکومت اور عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اسے اسلامی ممالک کے درمیان مثبت اشتراک کی بہترین مثال قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعد ایدھی وطن واپس پہنچ گئے، اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد شاندار استقبال

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ امریکہ کے متضاد رویے کے باوجود ایران اپنے عوام اور ملک کے جائز حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔ انہوں نے واشنگٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے جنگ بندی کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی کی اور بحری ناکہ بندی نافذ کی۔

قالیباف نے خبردار کیا کہ اگر ٹرمپ نے دوبارہ حماقت کی تو ایران کی مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیں گی۔ جنرل عاصم منیر نے ایرانی قیادت تک وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے سربراہان کی نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ پاکستان ایرانی قوم کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہے۔

7:46 شام مئی 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔