اصل ماجرا سامنے آگیا: امریکہ نے جھوٹی کہانی گھڑی، 4 آئل ٹینکرز کو محفوظ گزارنے کی کوشش ناکام

28 مئی, 2026 07:54

شیعیت نیوز : آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے واقعے کا اصل ماجرا سامنے آگیا ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق یہ کوئی ایک آئل ٹینکر پر حملہ نہیں تھا بلکہ امریکہ چار آئل ٹینکروں کے قافلے کو آبنائے ہرمز سے گزارنے کی کوشش کر رہا تھا۔

امریکی دعوؤں کے برعکس، جب قافلہ آبنائے ہرمز میں داخل ہوا تو چار ڈرونز ان کے اوپر موت کی طرح منڈلانے لگے۔ امریکی جہازوں نے نیویگیشن سسٹم بند کر دینے کے باوجود بھی محفوظ طور پر آگے نہیں بڑھ سکے اور ان کی کوشش ناکام ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بندرعباس میں دھماکے کی آواز سنی گئی، لیکن تباہی یا دھماکے کا کوئی نشان نہیں ملا، صداوسیما کے نامہ نگار

امریکی میڈیا اور حکام نے اس واقعے کو ایک تجارتی جہاز پر 4 ڈرونز کے حملے کی جھوٹی کہانی بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی، تاہم حقیقت بالکل مختلف تھی۔ یہ امریکی جارحیت اور آبنائے ہرمز پر مکمل ایرانی کنٹرول کا ایک اور واضح ثبوت ہے۔

9:16 صبح مئی 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔