سعودی انٹلی جنس افسران، عراق میں داخل

29 جنوری, 2015 00:00

سعودی عرب کے انٹلی جنس افسران کا ایک گروپ عراق کے صوبے الانبار ميں داخل ہوا ہے۔ عراق کی النخیل نیوز ایجنسی نے خبردی ہے کہ دسیوں سعودی انٹلی جنس افسران تکفیری دہشت گردوں کو ٹریننگ دینے کے لئے صوبۂ الانبار پہنچ چکے ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گياہے کہ ایک ایسے وقت جب عراقی فوج اورعوامی رضاکار فورس صوبۂ الانبار میں پیشقدمی کررہی ہے اور داعش کے تکفیری عناصر ان کے مقابلے میں پسپا‏ئی پر مجبور ہورہے ہيں سعودی عرب اپنے انٹلی جنس افسروں کو صوبۂ الانبار روانہ کرکے داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو اس کے تسلط میں باقی رہنے میں، اس گروہ کی مدد کررہا ہے۔ اس رپورٹ ميں یہ بھی کہا گيا ہے کہ عراق میں سرگرم دہشت گرد عناصر سعودی عرب میں ٹریننگ پارہے ہیں اور اس وقت کم سے کم تین ہزار دہشت گردوں کو سعودی عرب اپنی سرزمین پرٹریننگ دے رہاہے۔اس رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ عراق میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے کاسعودی عرب کا مقصد عراق کےمتعدد صوبوں پرقبضہ کرکے اس علاقے کو ایک خود مختار علاقے میں تبدیل کرنا ہے۔داعش کی مدد کرنے کی غرض سے سعودی انٹلیجنس افسران کی عراق میں داخل ہونے کی یہ خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا کی زیرقیادت داعش کے خلاف بننےوالےنام نہاد عالمی اتحاد میں سعودی عرب پیش پیش ہے –

3:04 صبح اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔