فضائی پابندیوں پر فوجی کارروائی کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایرانی قومی سلامتی کونسل

26 ستمبر, 2026 18:28

شیعیت نیوز : ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹریٹ نے فضائی نقل و حمل اور پابندیوں کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بعض غلط اور من گھڑت خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران حالیہ ظالمانہ فضائی پابندیوں کے جواب میں فوجی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ کونسل کے مطابق سیکریٹری کے بیانات کی غلط تشریح کر کے ابہامات پیدا کیے گئے اور بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئیں۔

سیکریٹریٹ کے وضاحتی اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ عالمی استکبار کی جانب سے غیر قانونی طور پر عائد کی گئی فضائی پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایران اور متعلقہ ممالک کے درمیان سنجیدہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران ہمیشہ کی طرح سفارتی، قانونی اور پرامن راستوں سے اپنے قومی حقوق کے دفاع پر یقین رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور غاصب اسرائیل کی ایران پر حملے کی گیدڑ بھبکیاں؛ چار ممکنہ منظرنامے اور ایران کی ہمہ جہت تیاری

بیان میں استکباری قوتوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگرچہ ایران فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا، تاہم جوابی کارروائی کے لیے تہران کے پاس متعدد غیر فوجی اور مؤثر راستے موجود ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ان غیر فوجی آپشنز کو بعض ہوائی اڈوں کے حوالے سے استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم ایران کی کوشش اور امید یہی ہے کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائیں اور صورتحال اس سنگین مرحلے تک نہ پہنچے۔

7:31 شام ستمبر 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔