بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی نزدیک ہے،پاسداران انقلاب ایران

28 جنوری, 2015 00:00

شیعت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل جعفری نے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی نزدیک ہے اور اسرائیل اپنی حفاظت کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل جعفری نے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی نزدیک ہے اسرائیل اپنی حفاظت کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہید اللہ دادی کی یاد میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ جیسا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے وعدہ کیا تھا بیت المقدس کی آزادی نزدیک ہے اور اسرائیل اپنے آپ کو بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔

جنرل جعفری نے کہا کہ ہمارے دشمنوں نے ہماری استقامت اور پائداری کو آٹھ سالہ جنگ میں اچھی طرح مشاہدہ کیا ہے اسی طرح انھوں نے لبنان کی 33 روزہ جنگ اور غزہ کی 22 روزہ اور 51 روزہ جنگوں میں اسلامی محاذ اور مقاومت کی پائداری کو دیکھا ہے انھوں نے کہا کہ اسرائیل پر آج لرزہ طاری ہے اور انشاء اللہ اسرائیل کی نابودی قریب ہے۔

 

12:30 صبح مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔