سعودی عرب

ریاض میں شیعہ ہونے کے جرم میں،ایک اسکول ٹیچرسلاخوں کے پیچھے۔

.شیعیت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی دارالحکومت ریاض میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایک ٹیچرکوصرف محب اہل بیتؑ ہونے کے جرم میں3سال قید،ملک سے باہرجانے پرپابندی کےعلاوہ نوکری سے بھی نکال دیا گیاہے۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق ریاض کے ایک اسکول میں شیعہ ٹیچرابراہیم پیچھلے8سال سے تدریس کے فرائض انجام دے رہاتھا جسے گزشتہ روزنہ صرف اسکول سے نکلناپڑابلکہ اس پر3سالبامشقت قیداورملک سے باہرجانے پربھی پابندی لگائی ہے۔
مذکورہ عدالت نے اس مسیحاکے اوپرالزامات کے پلندے ڈالے دیاہے جن میں کہ وہ کلاس کے اندرلبنان کے اسلامی مقاومت حزب اللہ کی تعریف کرنے کے علاوہعلمائے دین کامزاق اڑاتاتھا۔
خیال رہے اس طرح کے واقعات سعودی عرب میں پیش آنا معمولی بات ہے جہاں اس سےقبل آیت اللہ شیخ النمرکوبھی آل سعود کے گماشتوں نے بے جرم وخطاسلاخوں کے پیچھے رکھاہواہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button