پاکستان

جاہل متعصب تکفیریت اور توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے عالمی صیہونزم کے ایجنٹوں کا GHQایک ہی ہے،علامہ راجہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور چارلی ہیبلو پر حملہ عالمی صیہونی سازش کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ایک طرف دین دشمن تکفیریت مسلمانان عالم کا خون بہا رہی ہے تو دوسری طرف اسلام دشمن صیہونی طاقتیں اور ان کے حواری انسانیت کو کمال تک پہنچانے والی ہستی حضرت محمد مصطفی (ص) کی توہین میں مصروف ہیں، یہ ایک عالمی سازش ہے جسے امت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی بھی مذہب کے مقدسات کی توہین کی اجازت نہ تو اسلام دیتا ہے، نہ ہی عیسائیت اور ہی دنیا کا کوئی مذہب اس کا قائل ہے، مقدسات کی توہین کرنے والے اسرائیل کے دوست اور عالم اسلام کے کھلے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے محاذ پر موجود ہیں کہ عالمی صیہونزم کی ایماء پر جہاں مذہب کے نام پر جاہل متعصب تکفیری ٹولے دین کی بنیادوں کو کھوکھلا کرکے مسلم امت کے جگر گوشوں کو موت کی نیند سلا رہے ہیں وہیں توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے بھی امت کے قلب پر خنجر چلا رہے ہیں، ہمیں عالمی صیہونزم کی اس سازش کا مقابلہ کرنا ہے، جاہل متعصب تکفیریت اور توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے عالمی صیہونزم کے ایجنٹوں کا GHQایک ہی ہے، ہم ان واقعات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور امت مسلمہ کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان جرائم کے خلاف بھرپورآواز بلند کرکے اپنی بیداری کا ثبوت دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button