پاکستان

اگر دس فیصد مدارس دہشتگردی کے پیچھے ہیں تو ان کو نہیں چھوڑیں گےشیخ وقاص اکرم

مسلم لیگ نون نے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حضرت خاتم کا پیغام ہی اس امت کو بچا سکتا ہے انہی کی ذات ہی ہمیں دہشتگردوں سے مقابلے کیلئے کھڑی کرسکتی اور ان خوانخوروں کو رسوا کرسکتی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال لاہور میں مجلس وحد ت مسلمین کے زیراہتمام جشن میلاد کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی ’’رسول اعظم امن کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آج اس پیغام کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنا لیں اور انہیں للکاریں،انہوں نے کہا کہ نہ کوئی محمد ﷺکا سپاہی ہوسکتا ہے اور نہ کوئی صحابہ کا سپاہی ہوسکتا ہے جب تک ان کی تعلیمات پر عمل پیرا نہ ہو۔اگر دس فیصد مدارس دہشتگردی کے پیچھے ہیں تو ان کو نہیں چھوڑیں گے۔ کسی ملاں کو ریاست کیخلاف نہیں لڑنے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button