مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں انتہا پسند یہودی قبلہ اول میں داخل

یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل اتوار کے روز درجنوں یہودی شدت پسندوں نے مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ پردھاوا بولا اور قبلہ اول میں داخل ہونے کے بعد تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی شدت پسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے کے وقت اسرائیلی پولیس اور فوج کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی جس نے یہودی شرپسندوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔
اس موقع پر فلسطینی نمازیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ یہودی آباد کاروں کی یلغار کے وقت مسجد میں موجود نمازیوں نے یہودی شرپسندوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی  کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button