طالبان نے راولپنڈی امام بارگاہ دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرلی

10 جنوری, 2015 00:00

شیعت نیوز: تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے جماعت الاحرار دھڑے نے جمعہ کو راولپنڈی میں امام بارگاہ پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

جمعہ کی رات دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی کی امام بارگاہ میں میلادالنبیؐ کی تقریب کے موقع پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹی ٹی پی جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ای میل میں کہا کہ ہم امام بارگاہ پر حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہیں اور اس طرح کے حملے جاری رکھیں گے۔

6:05 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔