طالبان کے حامی مدارس کے خلاف آپریشن وقت کی ضرورت ہے،مولانا حسنین عارف

10 جنوری, 2015 00:00

شیعت نیوز: مدارسِ جعفریہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا حسنین عارف نے راولپنڈی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمّت کی ، انہوں نے کہا کہ طالبان کے حامی مدارس کے خلاف آپریشن وقت کی ضرورت ہے ،اس کے خلاف بولنے والے دراصل طالبانی و تکفیری عناصر کے مددگار ہیں اور اس عمل میں تاخیر لا کر وہ ان مدارس سے ثبوت مٹانا چاہتے ہیں، دھمکیوں کے باوجود امام بارگاہ کو سیکورٹی فراہم نہ کرنا حکومتی غفلت او ر غیر سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، مدارسِ جعفریہ پاکستان تکفیریوں اور ان کے حامیوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کرتی ہے ، اور حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ جن کیسز کے مجرمان کو پھانسی دی جا رہی ہے ان سے متاثرہ افراد کو فوری سیکورٹی فراہم کی جائے ۔

4:29 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔