عراق

داعش نے اپنے زخمیوں کو مارنا شروع کردیا

شیعت نیوز: عراقی سیکورٹی فورسز نے داعش کے عالیٰ کمانڈ کی جانب سے جاری کیا گیا حکم نامہ وصول کیا ہے جس میں موصل کے مقامی کمانڈر کو ہدایت کی گئیں ہیں کہ جنگ کے دوران زخمی ہونے والے داعش کے جنگجوؤں کو فوری قتل کردیا جائے، اس دستاویز کے مطابق موصل میں عراقی فوج کی جانب سے داعش کے کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ محاصرے کی وجہ سے دوائیں اور دیگر طبی امداد نہ ہونے کے سبب داعش کی اعلی کمانڈ نے اپنے زخمیوں کو مارنے کا حکم دیا ہے۔
جبکہ یہ بھی لکھا ہے کہ اگر کمانڈر نے اس پر عمل نا کیا تو انہیں سخت سزا دی جائے گی، اس دستاویز میں اس بات کا بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ عراقی فوج کی جانب سے داعش کے خلاف شدید آپریش کی وجہ سے تکفیری دہشتگردوں کو کافی نقصان اُٹھانا پڑی ہے۔
واضع رہے کہ عراق میں فوج شیعہ و سنی رضاکار فوج نے عراق میں داعش کی کمر توڑ دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button