پاکستان

علم دشمن تکفیری 3 دہشتگرد پولیس مقابلے میں واصل جہنم

کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر سی آئی ڈی اور کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردو ں کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،انچارج سی آئی ڈی خرم وارث کے مطابق ملزمان اسکولوں پر حملے کی تیاری کررہے تھے۔ناردرن بائی پاس پر سی آئی ڈی کے انسداد دہشت گردی یونٹ اور کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ انچارج سی آئی ڈی خرم وارث کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت گل پیر خان، نور عالم اور امیر محمد کے ناموں سے ہوئی، دہشت گرد کراچی اور خیبر پختونخواہ میں پولیس اہلکاروں کے قتل، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ کراچی میں اسکولوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے3 ٹی ٹی پسٹل، 2 گرنیڈ اور آئی ای ڈی ڈیوائس برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button