خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگو کوہاٹ روڈ کو شہید اعتزاز حسن کے نام سے منسوب کرنیکی قرارداد

07 جنوری, 2015 00:00

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگو کے شہید طالب علم اعتزاز حسن کی برسی کے موقع پر قرارداد منظورکی گئی۔ جس میں ہنگو کوہاٹ روڈ کو اعتزاز حسن کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ صوبہ میں نجی تعلیمی اداروں، گرجا گھروں، مندروں اورتجارتی مراکزکوحساس مقامات قرار دیدیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی نے اعتزازحسن سے متعلق قراردادپیش کی۔ جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا ۔ قراردادمیں کہا گیاکہ ہنگوکے شہیدطالب علم اعتزازحسن اورآرمی پبلک اسکول کے طلباء نے ناقابل فراموش قربانیاں دیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیاکہ ہنگوکوہاٹ روڈکو اعتزاز حسن کے نام سے منسوب اورنصاب تعلیم سے فرضی کہانیاں نکالی جائیں۔

12:32 صبح ستمبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔