پاکستان

ایم کیو ایم طالبان، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے خلاف کراچی سمیت پورے پاکستان میں آپریشن کی بات کررہی ہے حیدر عباس رضوی

نجی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم طالبان، سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کراچی سمیت پورے پاکستان میں آپریشن کی بات کررہی ہے، اس لئے اسے کراچی آپریشن سے نہیں ملایا جائے، مذہبی جنونیت اور اس سے جڑی دہشتگردی کے خلاف فوج جو آپریشن کررہی ہے اس کے دائرہ کار کو پورے ملک پر محیط کیا جائے، کراچی کے مسئلہ کا حل جس جگہ تلاش کیا جارہا ہے وہ کراچی کے مسئلہ کا حل نہیں ہے، کراچی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے مختصر مدتی، درمیانی مدتی اور طویل مدتی پالیسی اختیار کرنی ہوگی ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button