عراق

صوبہ دیالیہ میں میاں بیوی کودہشت گردداعش نے ذبح کرڈالا۔

شیعیت نیوزمانٹرنگ ڈیسک} عراق کے صوبہ دیالیہ میں واقع شہریعقوبہ میں آج علی الصباح میاں بیوی کواس وقت شہید کیا جب وہ دونوں وہاں سے نکلنے کی کوشش کررہے تھے۔
السومرية نيوزرپورٹ کے مطابق دہشت گرد داعش نے عرق کے صوبہ دیالیہ میں واقع شہریعقوبہ میں2میاں بیوی کوذبح کرڈلاجب وہ دہشت گردداعش کے خوف کی وجہ سےاپنے گاوں سے بھاگ نکلنے کی کوشش کررہے تھے۔
ذرائع کاکہناتھا کہ دہشت گردداعش کی طرف سے اپنے زیرکنٹرول علاقوں میں اس وقت سخت پابندیاں عائد کی ہوئی ہے جہاں کوئی بھی فردیہاں سے دوسرے علاقوں میں ہرگزنہیں جاسکتے ہیں۔
خیال رہے اس وقت دہشت گردداعش کاسب سے زیادہ کنٹرول صوبہ دیالیہ کے شہرالمقدادیہ کے شمالی علاقے پرہے جہاں30بستیاں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button