عراق

داعش نے اپنے ہی 100افرادکوعراقی حکومت کے ساتھ نرم گوشہ رکھنے کے الزام میں پھانسی پرلٹکادیا۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}عراق کی دفترِوزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ عراق وشام میں سرگرم دہشت گردداعش نے اپنے ہی100افراد کوصرف عراقی حکومت کے ساتھ نرم گوشہ رکھنے کی بنیادپرپھانسی پرلٹکادیا ہے جوان کے حوصلے پست ہونے کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
السومرية نيوزرپورٹ کے مطابق عراقی وزیرداخلہ محمدسالم الغبان نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورس کی کامیابیاں نمایاں ہوناشروع ہوگیاہے جوانشاءاللہ عنقریب سرزمین عراق کوعوامی تعاون سے خداپرتوکل کرتے ہوئے دہشت گردوں سے پاک کرےگی۔
انہوں نے کہا کہ عنقریب صوبہ صلاح الدین میں دہشت گرد داعش کے خلاف بڑے پیمانے پرآپریشن ہونے والی ہے جس کے ذریعے موصل جلدآزادہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button