مشرق وسطی

شام کے شہرالغوطۃ الشرقیۃ میں مسلح دہشگردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی،کمانڈر گرفتار۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} شام کی دارالحکومت دمشق کے مضافات میں واقع شہردوما میں نام نہاد مسلح جماعتیں جیش الاسلام اورجیش الامۃ کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں سابق الذکرجماعت نے آخرالذکرمسلح جماعت کے عناصر کو شہرمیں گھومناپھرنا بھی عذاب کردیا ہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم دہشت گردجماعتیں جیش الاسلام اورجیش الامۃ کے درمیان لڑائی اس وقت سامنے آئی جب جیش الاسلام نے شہرمیں موجودجیش الامۃ کے مراکزکامحاصرہ کرکے ان کے کمانڈر علوش ابوصبحی طہٰ کوگرفتار کیا بعدازآں یہ مطالبہ کیا کہ وہ اپنے آپ کوان کے حوالے کردیں تبھی ابوصبحی کی رہائی ممکن ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button