عراق

عراق:داعش نے 80 جوانوں کو اغواء کرلیا ۔

عراق کے صوبے صلاح الدین میں دہشتگرد گروہ داعش عناصر نے 80 عراقی جوانوں کو اغواء کردلیا ہے۔
سومریہ نیوز کی رپورٹ کےمطابق داعش کے دہشتگردوں نے عراق کے صوبے صلاح الدین کے مرکز تکریت کے مشرق میں اربیضہ گاؤں پر حملہ کر کے العبید قبیلے کے 80 جوانوں کو اغواء کرلیا ہے۔
صوبے صلاح الدین کے ایک سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواء ہونے والے جوانوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ العبید قبیلے کے افراد نے تین مہینے قبل داعش کے عناصر کو اس گاؤں سے باہر نکال دیا تھا۔
ادھر دہشتگرد داعش کے عناصر نے دو روز قبل کرکوک صوبے کے حویجہ شہر کے قریب داعش کا پرچم نذر آتش کرنے کے جرم میں 170 افراد کو اغواء کر کے اپنے عقوبت خانوں میں منتقل کردیا تھا۔
دوسری جانب دہشتگرد گروہ داعش نے موصل شہر میں اپنے ایک کمانڈر کا علاج کرنے سے انکار کرنے کی بناپر ایک ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ سمیت قتل کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button