سعودی عرب

شاہ عبداللہ ہنگامی طور پرہسپتال میں داخل

سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کو علاج کے لیے ہنگامی طور پرہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
سعودی زرائع ابلاغ کے مطابق شاہی کورٹ نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہ عبداللہ کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ریاض کے عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں داخل کروایا گیا ہے۔ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ اس سے پہلے بھی کمر میں تکلیف کے باعث دو آپریشن کرا چکے ہیں جن میں 13 گھنٹے کا ایک طویل آپریشن بھی شامل ہے۔ 2010 میں وہ تین ماہ تک امریکہ میں بھی زیر علاج رہ چکے ہیں۔ شاہ عبداللہ کے77 سالہ سوتیلے بھائی شہزادہ سلمان کو دو برس قبل شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد ولی عہد نامزد کیا گیا تھا۔
شاہ عبداللہ کی انتہائی خراب صحت کے باعث گذشتہ کچھ عرصے سے شہزادہ سلمان ہی مختلف تقریبات میں ان کی نمائندگی کرتے آئے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button