لبنان

حزب اللہ پارٹی کے اندر موجود موساد کا ایجنٹ گرفتار کرلیا

شیعت نیوز: حزب اللہ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ گرفتار شخص محمد کرابا موسا د کا ایجنٹ ہے، محمد کرابا جو کہ حزب اللہ کی بیرونی آپریشن یونٹ 910 کا ڈپٹی چیف تھا موساد سے تعلقات رکھنے کی بنا پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار شخص پر الزام ہے کہ حزب اللہ کے اہم رہنما عماد مغنیہ کی شہادت کے بعد پانچ بڑی جوابی کاروائیوں کو نام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،جبکہ یہ خیال بھی ہے کہ اسی شخص کی بنیاد پر موساد نے حزب اللہ پر 2012 میں بلغاریہ پر حملہ کا جھوٹا الزام عائد کیا۔ اس گرفتار غدار پر یہ الزام بھی ہے کہ اس نے 2014 کے اکتوبر میں حزب اللہ کے رہنما محمد امادر کو پیرو میں گرفتار کروایا۔

لبنانی پریس کے مطابق محمد کرابا نامی یہ شخص بیرونی دوراہ جات کے دوران موساد کی جانب سے بھرتی کیا گیا تھا۔اطلاعات ہیں کہ اسرائیل کی اسپشل سروسسز کی جانب سے اسے لاکھوں ڈالر مہیا کیئے گئے ہیں۔

یہ پہلی بار سننے میں آیا ہے کہ مزاحمتی تحریکوں کی کمانڈ میں اسرائیل کے ایجنٹ داخل ہیں، جبکہ یہ افواہیں بھی ہیں کہ حزب اللہ کی لیڈر شب میں اسرائیل کے ایجنٹ شامل ہونے کی کوشش میں ہیں۔ دوسری جانب حزب اللہ خفیہ ملڑی کمیٹی نے یونٹ 910 کے برابر ایک نیا یونٹ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

موساد کے ایجنٹ کی گرفتاری اسرائیل کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے، اس گرفتاری سے کئی نئے اسرائیلی جاسوسی کے جال کا انکشاف ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button