مشرق وسطی
شامی فوج کا آپریشن جاری، جبھۃ النصرہ کے درجنوں دہشتگردہلاک۔
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}شام کی فوج کے وسیع آپریشن کے دوران دہشتگرد گروہ جبھۃ النصرہ کے درجنوں دہشت گردہلاک ہوگۓ ہیں۔
العھد نیوزرپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے الحمص شہر کے محلے الوعراوردرعا کے مضافات میں واقع شہر الشیخ مسکین اور دیر الزور شہر کے مضافات میں واقع الخریطہ شہر میں دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے مسلح عناصر کے ٹھکانوں پر توپ کے گولے اور راکٹ داغے جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگۓ ہیں۔ دریں اثناء شام کی فوج نے دشت القلمون میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک ٹھکانے پر حملہ کر کے اس گروہ کے 8عناصر کو ہلاک اور12 کو زخمی کردیا ہے۔ ادھر شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے ادلب کے مضافات میں واقع العامریہ شہراورحلب کے مضافات میں واقع الباب شہر جنوبی الحسکہ کے مضافات میں واقع المیلیبیہ کے علاقے میں مسلح افراد کے عناصر کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔