ایران

شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کیا جائے

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بحران شام کے سیاسی حل کی حمایت پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے دمشق مین اپنے شامی ہم منصب سے مختلف مسائل پر گفتگو بھی کی اور کہا کہ ایران کی حکومت اور قوم، شام کی حکومت اور قوم کے ساتھ ہے۔ اس سے قبل ایرانی کے پارلیمانی اسپیکر نے اپنے علاقائی دورے کے پہلے مرحلے میں دمشق پہنچ کر نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ ایران بحران شام کے ایسے سیاسی حل کی مکمل حمایت کرتا ہے کہ جس سے اس ملک میں دہشتگردوں کے ہاتھوں جاری قتل عام کی روک تھام کی جاسکے۔ انھوں نے شام میں عوام کی رائے کا احترام کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شامی عوام، حکومت مخالفین کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ڈاکٹر لاریجانی نے اپنے دورۂ دمشق کا مقصد شامی حکام سے ملاقات اور دو طرفہ تعلقات نیز اہم علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کرنا قرار دیا۔ واضح رہے کہ اپنے علاقائی دورے میں ایران کے پارلیمانی اسپیکر شام کے بعد لبنان اور عراق کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button