پاکستان

پنجاب کے 10 بڑے شہروں میں 20 خودکش حملہ آوروں کے داخلے کا انکشاف

لاہور: پنجاب کے 10 برے شہروں میں 20 خود کش حملہ آوروں کے داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
حساس ادارے نے پنجاب حکومت کو سورس رپورٹ کو بنیاد بنا کر خبردار کیا ہے کہ جنوبی وزیر ستان میں جاری پاک فوج کے آپریشن کے ردعمل میں سانحہ پشاور کے بعد 20 کی تعداد میں خود کش حملہ آور صوبے کے 10 بڑے شہروں میں داخل ہوچکے ہیں اور اگلے 72 گھنٹوں میں اہم مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت قانوں نافذ کرنے والے اعلی افسران کی ٹارگٹ کلنگ کر سکتے ہیں۔
حساس ادرے نے اپنی رپورٹ میں پنجاب حکومت کو اس حوالہ سے بتایا ہے کہ انکا ٹارگٹ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، وہاڑی، جھنگ، گوجرانوالہ، ملتان اور مظفر گڑھ ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button