پاکستان

دہشتگردوں کے سیاسی و نظریاتی سرپرستوں پر ہاتھ ڈالے بغیر جنگ نہیں جیت سکتے، علامہ حسن ظفر نقوی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے سیاسی و نظریاتی سرپرستوں پر ہاتھ ڈالے بغیر دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور وحدت میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی نرسریاں ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہیں، دہشت گردی کیخلاف اُٹھانے والے ہر جر ات مندانہ اقدام کی بھر پور حمایت کرینگے، سزائے موت پر عملدر آمد کا بحال ہونا خوش آئند ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button