مشرق وسطی
شامی فورس کی طرف سے دیرالزورپرحملہ درجنوں دہشت گرد واصل جہنم
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} شام کے علاقے دیرالزورکے شمال میں گزشتہ روزشامی فورس نے دہشت گردتنظیم داعش کے ٹھکانوں پرحملے کیے جس کے نتیجے میں کئی دہشت گردوں کی ہلاکت جبکہ درجنوں زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق شامی عسکری اسٹرٹیجی کے ماہرترکی حسن نے بتایا ہے کہ دیر الزورکاعلاقہ نہ صرف یہاں ائرپورٹ ہونے وجہ سے اہمیت کاحامل ہے بلکہ یہ مسلح دہشت گردوں کاگڑہے جہاں سے ان کوتقویت ملتی ہے اسی لئے داعش نے چوتھی مرتبہ یہاں قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے جس کے نتیجے میں شامی فورس نے سینکڑوں دہشت گردوں کوہلاک کی ہے۔