کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ملزم کے خلاف مقدمے کا فیصلہ محفوظ

10 دسمبر, 2014 00:00

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر IXنےکالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے خطرناک ملزم شیخ عادل ابو زمان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ 15دسمبر کے لئے محفوظ کرلیا۔ استغاثہ کے مطابق تکفیری ملزم کو پولیس نے گذشتہ برس گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا تھا۔ ملزم کا تعلق کالعدم القاعدہ سے ہے اور مقامی طور پر وہ کالعدم لشکر جھنگوی کا نیٹ ورک چلاتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ بلوچ کالونی میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

10:07 صبح جولائی 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔