دنیا

آسٹریلیا کے بیس شہری داعش میں شمولیت کے بعد واصل جہنم

آسٹریلیا کے اٹارنی جنرل جارج برنڈس نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے بیس شہری دہشتگرد گروہ داعش میں شامل ہونے کے بعد ہلاک ہوگۓ ہیں۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے اٹارنی جنرل نے منگل کے دن کہا کہ آسٹریلیا کے بیس شہری عراق اور شام میں دہشتگرد گروہ داعش میں شامل ہونے کے بعد ہلاک ہوگۓ ہیں۔ آسٹریلیا کے اٹارنی جنرل نے اپنے اور دوسرے یورپی ممالک کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ دہشتگرد گروہ داعش میں شامل ہونے کے منفی نتائج سے آگاہی حاصل کریں۔ جارج برنڈس کے یہ بیانات ایسی حالت میں سامنے آئےہیں کہ جب آسٹریلیا کی حکومت نے کہا ہےکہ حالیہ ہفتوں کے دوران عراق اور افغانستان میں اس کے شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ آسٹریلین اخبار کی رپورٹ کے مطابق شام اور عراق کی سرحد پر کوبانی شہر میں ہونے والے جھڑپوں میں آسٹریلیا کے پانچ یا چھ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button