پاکستان

داعش کی پاکستان بھر میں سرگرمیاں نواز حکومت اور داعش کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، اشتر رضا اشتر

حسینی فورس پاکستان کے سربراہ اشتر رضا اشتر نے کہا ہے کہ داعش کے نمائندے زبیر الکویتی کی پاکستان آمد اور کالعدم تنظیموں سے رابطوں اور رحمان ملک کی جانب سے داعش کے پاکستان میں امیر یوسف سلفی کی موجودگی بارے میں انکشاف کے بعد چوہدری نثار کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیئے، پاک فوج آپریشن ضرب عضب کو وسعت دیتے ہوئے فوراً ملک بھر میں کالعدم جماعتوں کے دفاتر اور تکفیری مدارس کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصر حسینی کوئٹہ میں اپنے دو روزہ دورے کے موقع پر کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اشتر رضا اشتر کا کہنا تھا کہ کالعدم سپاہ صحابہ، کالعدم لشکر جھنگوی، جند اللہ اور دیگر تنظیموں کے بعد داعش کی پاکستان آمد نئی پیکنگ میں پروڈکٹ کے مترادف ہے، کالعدم سپاہ صحابہ، کالعدم لشکر جھنگوی، جند اللہ اور دیگر تنظیمیں ہی ہیں جو داعش کو ایندھن فراہم کررہی ہیں، ان ہی جماعتوں کے کارکنان ملک بھر میں داعش کی تشہیر میں مصروف عمل ہیں اور نواز حکومت ان کے تمام کارناموں سے واقفیت کے باوجود آنکھوں پر پٹی ڈالے ہوئے ہے۔ اشتر رضا اشتر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ داعش سمیت کالعدم سپاہ صحابہ، کالعدم لشکر جھنگوی، جند اللہ اور دیگر تنظیموں کی سرگرمیوں کو فوری بند کیا جائے اور آپریشن ضرب عضب کو وسعت دیتے ہوئے فوراً ملک بھر میں کالعدم جماعتوں کے دفاتر اور تکفیری مدارس کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button