مشرق وسطی

بحرین: بے گناہ عوام کی گرفتاریوں کاسلسلہ جاری

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں حملے کر کے درجنوں باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
جمعیت وفاق بحرین کی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی حکومت کی فورسز نے بحرین کے مختلف علاقوں منجملہ سترہ، الھملہ، القریہ، المعامیر، سلماباد اور طشان میں حملہ کر کے درجنوں افراد منجملہ النجمہ فٹبال کلب کے کھلاڑی منصور طوق اور بحرین کے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن عادل المرزوق کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس درمیان بحرین کی پارلیمنٹ کے سابق رکن علی الاسود نے اس ملک کی سیاسی صورت کو نہایت ہی بحرانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منامہ میں احتجاجی مظاہروں پر پابندی، بے گناہ شہریوں کی گرفتاری اور انہیں شکنجے دینا، تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ واضح رہے کہ بحرین کے عوام 14 فروری 2011 سے ملک میں اصلاحات اور آزادی بیان کا مطالبہ کرتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پر امن احتجاج کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button