پنجاب حکومت کی ایما پر پولیس کی جانب سے نابینا افراد پر تشدد

شیعت نیوز: پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں پولیس گردی نابینا افراد کو بھی نا چھوڑا اور ان پر بدترین تشدد کرکے کئی معذور افراد کو زخمی کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق لاہور میں عالمی دن کے موقع پر نابینا افراد کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی نے وزیر اعلی پنجاب سے نابینا و معذور افراد کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تو پنجاب پولیس نے نابینا افراد پر لاٹھی چارج کردیا، دنیا کو اپنی آنکھ سے دیکھنے سے محرم نابنیا افراد پنجاب پولیس کی لاٹھیوں، ڈنڈوں اور گھونسوں کا شکار بنتے رہے ۔ جبکہ ان نابنیا افراد کی بے چارگی پر سنگ دل پولیس کو رحم تک نا آیا۔
واضع رہے کہ پنجاب پولیس سنگ دلی میں مشہور ہے ۔ عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لینے والوں کو حقیر سمھجتی ہے، اس سے قبل لاہور میں احتجاج کرنے والے خواتین اور بچوں کو بھی انہیں پنجاب پولیس نے اہلکاروں نے ماڈل ٹاون میں گولیوں سے بھون ڈالا تھا۔ پنجاب پولیس کے رویہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے پنجاب پاکستان کا صوبہ نہیں بلکہ ایک ریاست ہے جہاں نواز و شہباز شریف کی بادہشاہت اور پنجاب پولیس انکے ماتحت آرمی ہے۔








