کردجنگجولڑکی کی اچانک اپنے والد سے میدان جنگ میں ملاقات۔

03 دسمبر, 2014 00:00

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}شام کے علاقت کوبانی میں کردی جنگجولڑکی بیرفین کی میدان جنگ میں اس وقت اپنے والدسے ملاقات ہوئی جب وہ دہشت گردتنظیم داعش کے خلاف برسرپیکارتھی۔
العربیۃ نیوز کے مطابق ناگاہ لڑکی کی نظراچانک اپنے والد پرپڑی جوپہلے سے ہی جنگ میں مصروف تھا یوں بیٹی باپ دونوں دہشت گرد داعش کے خلاف برسرپیکار تھے۔بیرفین پچھلے2مہینے سے تکفیری جماعت دہشت گردداعش کے خلاف لڑرہی ہے۔اس حوالے سے بیرفین کاکہنا تھا کہ مجھے اس بات پرفخرہے کہ میں دہشت گردوں کومارہی ہوں،اس کاکہناتھا ہمارے اوپرفرض ہے کہ ہم اپنے کردی لیڈرعبداللہ اوجلان کے حکم پراپنی سرزمین کردستان حفاظت کرتے ہیں۔
اس نے کہاہم ان دہشت گردجماعتوں کے خلاف اپنےخون کاآخری قطرہ تک دینے کے لئے تیار ہیں۔
دوسری جانب اس کے والد فاروق کاکہناتھا کہ میں اس کوہمیشہ یہ کہتارہتاتھا جب کبھی تم جنگ چلی جاو تواس وقت اپناپورادہان جنگ پرہی رکھنا اورجب جنگ سے فارغ ہوپھراپنے رشتہ داروں سے ملاقات کرنا۔
میدان جنگ آنے سے قبل بیرفین کردعوامی فورس کے تربیتِ جنگ برائےخواتین کے شعبے کے ساتھ منسلک تھی۔

1:24 صبح جون 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔