شام کے شہرعین العرب میں داعش اورکردفورس کے درمیان لڑائی کمانڈر سمیت43دہشت گردہلاک۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} شام کے شہرعین العرب میں کردی عوامی اتحاد اوردہشت گردداعش کے درمیان گھمسان کی لڑئی ہوئی جس کے نتیجے میں داعش کے ایک چچنی کمانڈر سمیت درجنوں ہلاک ہوئے ہیں۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق کردی مسلح جماعتوں نے عین العرب کے مغرب اورجنوب میں واقع علاقے حی بوطان اورممیدنامی علاقے کوداعش کے قبضے آزادکرایاہے۔
ادھرالرقۃ میں کردعوامی فورس نے دہشت گردداعش کے ایک کمانڈر ابوحمزہ کوپکڑنے کے ساتھ کئی دیگردہشت گردوں کوہلاک کیاہے،ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ امریکی اتحادی فورس کی طرف سے دہشت گردداعش کے ٹھکانوں پرفضائی حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں4دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔








