داعش نے موصل میں خواتین کومانع حمل کی داوائیاں کھانے پرپابندی لگادی

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} عراق کے وزارت برائے انسانی حقوق نے اپنے رپورٹ میں کہاہے دہشت گردتنظیم داعش نے صوبہ نینویٰ میں ہسپتالوں پرقبضہ کیاہے اورخواتین کومانع حمل کی داوئیاں لینےسے روک دیاہے۔
القدس العربی اخبار کے مطابق گزشتہ شب دہشت گردداعش نے موصل میں الزہاوی ہسپتال پرچھاپہ مارکراسٹور میں موجود تمام دواوں پرقبضہ کیابعدزآں وہاں موجودان خواتین کوبھی پکڑکرلے گئے جونقاب نہیں پہنی ہوئی تھیں اورمانع حمل کے انجکشن لگوانے آئی ہوئی تھیں۔
خیال رہے دہشت گردداعش جہاں کہیں اورجس وقت چاہے صوبہ نینویٰ کے شہریوں پرمظالم کے پہاڑتوڑ دیتی ہے۔








