عراق

درجنوں عراقی خواتین کا القوش میں دہشت گردداعش کے خلاف مظاہرے۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} عراق کے صوبہ نینویٰ کے شہر القوش میں درجنوں خواتین نے دہشت گردداعش کے ہاتھوں ستم رسیدہ ازدی خواتین کے حق میں مظاہرکیا جس میں انہوں نے حقوق نسواں کے علمبردارسمیت دیگر انسانی حقوق کے تنظیموں سے یہ مطالبہ کیاکہ وہ عراق میں دہشت گردداعش کے مظالم کوجلدازجلدرکوادیں۔
السومریۃ نیوز کے مطابق القوش کے خواتین نے گزشتہ روزایک پرہجوم مظاہرے کااہتمام کیا جہاں انہوں نے اپنی ازدی بہنوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے دہشت گردداعش کے خلاف بلندشگاف نعرے لگائیں۔
اس مظاہرے کی روح رواں "یونان”نے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردداعش نے عراق میں خاص طورسے ازدی خواتین اورخاندانوں کوسخت مظالم کانشانہ بناتے ہوئے ان کواجتماعی اوراقتصادی مسائل میں مبتلاء کرکھاہے۔
خیال رہے شہرالقوش موصل کے شمال میں40کلومیٹرکے فاصلے پرواقع ہے جہاں6000ہزار مسیحی برادری بستے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button